شہزادے کے ہاتھوں تشدد کانشانہ بننے والے یمنی نے کیا کہا؟
جمعرات 20 جولائی 2017 3:00
ریاض: شہزادہ سعود بن عبد العزیز کے ہاتھوں تشدد کا نشانہ بننے والے یمنی تارک نے واقعہ کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ریاض کے الفلاح محلے میں واقع ایک گھر میں کام کرتا ہے۔ گھر کے مالک کے ہاں ایک مہمان آیا جس نے اپنی گاڑی شہزادسعود بن عبد العزیز کے گھر کے سامنے کھڑی کردی تھی۔ مہمان اسے گاڑی کی چابی دی اور کہا کہ گاڑی کسی اور جگہ پارک کردے۔ یمنی نے کہا کہ جب میں گاڑی کے پاس پہنچا تو اس وقت شہزادہ سعود بن عبد العزیز اور اس کے ساتھی پہلے سے ہی گاڑی کے پاس کھڑے تھے۔ مجھے دیکھتے ہی مارنا شروع کردیا۔ ان کے پاس اسلحہ بھی تھا جس سے وہ مجھے دھمکاتے رہے۔ شہزادے نے مجھے مار مار کر نکسیر پھوڑ دی۔ وہ مجھے غلیظ گالیاں دیتا رہا۔واضح رہے کہ یمنی تارک نے زخمی حالت میں ٹویٹر پر اپنے اکاؤنٹ میں وڈیو جاری کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبد العزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد سلمان سے انصاف کی اپیل کی تھی جس پر شاہ سلمان نے فوری کارروائی کا حکم دیا۔شہزادہ سعود بن عبد العزیز اور اس کے رفقائ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔