Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انسداد دہشتگردی مہم میں مملکت میں موثر عالمی فریق ہے، امریکہ

واشنگٹن- - - - - - امریکی دفتر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ سعودی عرب انسداد دہشتگردی مہم میں موثر عالمی فریق ہے ۔ 2016ء کے دوران دہشتگردی کے موضوع پر جاری کر دہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مملکت امریکہ کے ساتھ دہشتگردی کے انسداد کیلئے مضبوط تعلق استوار کئے ہوئے ہے ۔ سعودی عرب داعش کے خلاف قائم عالمی اتحاد میں اہم اور سرگرم رکن ہے ۔ وہ اٹلی اور امریکہ داعش کی فنڈنگ کے انسداد کیلئے ورکنگ گروپ قائم کئے ہوئے ہے ۔ سعودی عرب پر داعش اور القاعدہ متعدد حملے کر چکی ہیں ۔سعودی عرب نے قانونی سطح پر بھی انتہا پسندی و دہشتگردی کے انسداد میں قابل قدر کام کیا ہے ۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ امریکہ مشرق وسطیٰ میں انسداد دہشتگردی اتحاد میں سعودی عرب کا اتحادی ہے ۔ سعودی حکومت داعش کی سرگرمیوں کی مذمت کرتی ہے ۔ شام اور عراق میں اسے شکست دینے کیلئے فوجی کارروائی میں شریک ہے ۔ انتہا پسندانہ نظریات اور دہشتگردی کیخلاف اپنی صلاحیتیں مضبوط سے مضبوط تر بنائے چلی جا رہی ہے ۔ سعودی سیکیورٹی فورسز نے جزیرہ نمائے عرب میں القاعدہ کی ضربوں کا مقابلہ کیا ۔ داعش کے رضا کار سعودی سیکیورٹی فورسز ، شیعہ فرقے کی مساجد ، سوشل سینٹرز ، مملکت اور جی سی سی ممالک میں مغربی ٹھکانوں کو نشانہ بناتے رہے ہیں ۔ مملکت نے سلامتی کونسل کی قرار داد نمبر 2178اور2199نیز داعش کے خلاف قرار دادیں نافذ کیں ۔ علاوہ ازیں عراق ، شام اور لبنان سمیت مختلف ممالک میں انتہا پسند جماعتوں کی فنڈنگ سے نمٹنے کیلئے دہشتگردی اور اس کی مالی اعانت کے جرائم کے قانون سے استفادہ کیا۔

شیئر: