Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانیوں کیلئے 20ہزار حج ویزے جاری

تہران۔۔۔۔ایرانی تنظیم حج و زیارت کے سربراہ حمید محمدی نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب نے20ہزار حج ویزے ایرانیوں کو جاری کردیئے۔ دونوں ملکوں کے درمیان طے پانیوالے سمجھوتے کے مطابق ویزے آن لائن جاری کئے گئے ہیں۔محمدی نے ایرانی خبررساں ایجنسی ایرنا کو یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ حج ویزوں کے اجرا کا سلسلہ 13جولائی کو شروع ہوا تھا ۔ مسلسل آگے بڑھ رہا ہے۔پہلی بار آن لائن ویزوں کا تجربہ کیا گیا ہے۔ پیچیدہ ضرور ہے تاہم کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔ انہوں نے بتایا کہ ایرانی حجاج کو قونصلیٹ خدمات فراہم کرنے والے 10رکنی وفد کے ویزوں میں رکاوٹ پیش آئی تھی جسے سعودی وزیر حج سے رابطہ کرکے حل کرلیا گیا۔یہ ویزے کل پیر کو جاری ہوجائیں گے۔

شیئر: