آگرہ- - - - - آگرہ میں سونے کے تاجر وشنو پانڈے نے کمپنی کی جانب سےگزشتہ روز تقریب کا انعقاد کیا ۔ اس موقع پر کمپنی میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے ملازمین کو ایوارڈ سے نوازا۔کاروبار میں بھاری منافع سے وشنو بیحد خوش تھے، وہ خوشی کے عالم میں جھومتے ہوئے اسٹیج پر پہنچے اور ڈانس کرنا شروع کیا تھوڑی دیر بعد ہی ان پر دل کا دورہ پڑا اور وہ اسٹیج پر ہی گرگئے۔ اطلاع ملتے ہی ڈاکٹروں کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جس نے بزنس مین وشنو پانڈے کو مردہ قراردیدیا۔