Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق سینیئر بیوروکریٹ روئیداد خان ’101‘ برس کی عمر میں انتقال کر گئے

معروف بیوروکریٹ روئیداد خان 28 ستمبر 1923 میں پیدا ہوئے تھے۔ فوٹو: روئیداد خان ڈاٹ کام
پاکستان کے سابق سینیئر بیوروکریٹ روئیداد خان 101 برس کی عمر میں وفات پا گئے ہیں۔
روئیداد خان نے اپنے طویل کیریئر میں ملکی اور عالمی سطح پر کئی اتار چڑھاؤ دیکھے۔
سینیئر بیورو کریٹ 28 ستمبر 1923 میں صوبہ خیبرپختونخوا کے شہر مردان کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے تھے۔
پاکستان کے آزاد ہونے کے دو سال بعد سنہ 1949 میں روئیداد خان سول سروس کا حصہ بنے اور متعدد اہم عہدوں پر فائز رہے۔
روئیداد خان نے صوبہ سندھ اور خیبرپختونخوا میں بطور چیف سیکریٹری فرائض انجام دیے جبکہ پاکستان ٹیلی ویژن کے مینیجنگ ڈائریکٹر بھی رہے۔
اس کے علاوہ وہ مختلف حکومتوں کے ادوار میں وزارت اطلاعات، سیاحت اور داخلہ میں سیکریٹری کے طور پر کام کرتے رہے۔
اپنے طویل کیریئر میں روئیداد خان نے پانچ صدور اور تین وزرائے اعظم کے ساتھ کام کیا اور اس دوران ملک کے سیاسی حالات کو انتہائی قریب سے دیکھا۔
گزشتہ سال 28 ستمبر کو روئیداد خان نے اپنی 100 ویں سالگرہ منائی تھی۔

شیئر: