Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے 22 روز بعد عہدے کا چارج سنبھال لیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے نئے آئی جی علی ناصر رضوی نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
پیر کو چارج سنبھالنے سے پہلے نومنتخب آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔
آئی جی اسلام آباد کو چارج سنبھالنے کے بعد وفاقی پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی۔
پاکستانی مقامی میڈیا کے مطابق علی ناصر رضوی کے آئی جی تعینات ہونے پر وزارت داخلہ اور پنجاب حکومت کے درمیان تنازع تھا جس میں پنجاب حکومت نے اہم افسران کی خدمات وفاق کو دینے سے معذرت کر لی تھی۔ 
علی ناصر رضوی کی بطور انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد تعیناتی کا نوٹیفکیشن 30 مارچ کو جاری ہوا تھا اور انہوں نے 22 دن بعد اپنے عہدے کا چارج سنبھالا ہے۔
وہ اس سے پہلے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور تعینات تھے۔ اُن کا تعلق پاکستان پولیس سروس کے 31ویں کامن سے ہے۔
سید علی ناصر رضوی نے بطور اے ایس پی، ایس پی، ایس ایس پی، سی پی او، ڈی آئی جی پنجاب کے 9 اضلاع میں خدمات سرانجام دیں۔
انہوں نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی خدمات سرانجام دیں اور ان کا شمار انتہائی پروفیشنل، تجربہ کار اور کرائم فائٹر افسروں میں ہوتا ہے۔

شیئر: