کولہا پور۔۔۔۔52سالہ شخص نے اپنے خاندان کے 5افراد کو پرساد کے نام پر زہر کھلادیا۔یہ زہر مائع شکل میں تھا۔ اس کا بیٹا فوری چل بسا جبکہ خاندان کے دیگر افراد اسپتال میں داخل ہیں۔ ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔اس نے خاندان والوں سے کہا تھا کہ پرساد پی لیں تو سارے مسائل سے چھٹکارا حاصل ہوسکتا ہے۔ملزم تعمیراتی کنٹریکٹرہے جس نے بارہ متی میں کئی مکانات بنوائے تھے لیکن پچھلے 6ماہ سے کاروبار میں نقصان ہورہا تھا۔ اس نے کہا کہ میں نے اسی لئے خاندان والوں سے چھٹکارے کا فیصلہ کیا اور میں خود بھی اپنی زندگی ختم کرنا چاہتا تھا۔