Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ن لیگ نے نواز شریف کو فیصلوں کا اختیار دیدیا

 
اسلام آباد...مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس اسلام آبادمیں ختم ہو گیا ۔سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں اٹارنی جنرل اور بیرسٹرظفراللہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے تناظر میں قانونی وآئینی آپشن پر بریفنگ دی۔ نظرثانی پٹیشن سمیت قانونی آپشن پرمشاورت کے بعد عدالتی فیصلے پرحکمت عملی طے کی گئی۔ ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت نے فیصلوں کا اختیار نواز شریف کو دے دیا ۔ ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔ وزیر اعلی پنجاب کو نیا وزیراعظم بنائے جانے کی صورت میں پنجاب کے وزیر اعلی کے نام کا بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ عبوری وزیر اعظم کے لئے ایاز صادق ،شاہد خاقان ،خرم دستگیر اور احسن اقبال کے نام زیر غور ہیں۔ دریں اثناءمسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی آج ہو رہا ہے جس میں نئے قائد ایوان پر مشاورت کی جائے گی۔ نام کو حتمی شکل دی جائے گی۔

شیئر: