مصر: دوخاندانوں میں لڑائی سے 9افراد زخمی
اتوار 30 جولائی 2017 3:00
قاہرہ: مصر کے مشرقی صوبے کی الزقازیق کمشنری میں دوخاندانوں کے درمیان لڑائی ہوگئی جس میں 9شہری زخمی ہوگئے۔ محلے میں ہونے والی لڑائی میں مردوں، بچوں اور خواتین نے لاٹھیوں، کرسیوں اور پتھروں کا آزانہ استعمال کیا۔ مصری پولیس کے مطابق لڑائی کی وجہ یہ تھی کہ ایک شہری نے اپنے گھر کے آنگن میں چھت پر جانے کے لئے سیڑھیاں تعمیر کیں۔ اس پر اس کے پڑوسی نے اعتراض کیا۔ دونوں میں توتو میں میں ہوئی جو ہاتھا پائی تک پہنچی۔ دونوں نے اپنے اپنے خاندان والوں کو جمع کیا۔ بالآخر محلے میں اجتماعی لڑائی ہوئی جسے پولیس کی مداخلت سے ختم کیا گیا۔