قطر نے عازمین کی آن لائن رجسٹریشن بند کردی
اتوار 30 جولائی 2017 3:00
دوحہ: قطر کی وزارت اوقاف اور اسلامی امور نے امسال حج کے خواہشمندوں کی آن لائن رجسٹریشن بند کردی ہے۔ رجسٹریشن بند کرنے سے قطری شہری اور مقیم غیر ملکی امسال حج نہیں کر سکیں گے۔ آن لائن رجسٹریشن کی بندش سے ان اطلاعات کی تصدیق ہوتی ہے جن میں کہا گیا کہ قطر امسال اپنے عازمین کو حج کی سعادت سے محروم کرنا چاہتا ہے۔