لندن۔۔۔۔سعودی سرمایہ کارسلطان ابوجدایل نے برطانوی جریدے انڈپنڈنٹ کے 25تا50فیصد حصص خرید لئے۔جریدے کی حقیقی مالک کمپنی کے حصص 50فیصد سے بھی کم ہوگئے۔ برطانوی جریدے گارجین نے اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ ابھی تک یہ پتہ نہیں چل سکا کہ ابوجدایل نے ہولڈنگ کمپنی سے نئے حصص خریدے ہیں یا پہلے کسی حصص کے مالک شخص کے ساتھ یہ سودا ہوا ہے۔ دریں اثناء انڈپنڈنٹ کے ملازمین نے اس تبدیلی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انڈپنڈنٹ آن لائن دیکھنے والوں کی ماہانہ تعداد 100ملین سے زیادہ ہے۔انڈپنڈنٹ سعودی عرب کے دشمن جرائد میں شمار کیا جاتا رہا ہے اس کے 50فیصد حصص کا مالک روسی سرمایہ کارہے۔اس اطلاع نے قطری ویب سائٹ پر جنونی کیفیت طاری کردی۔مڈل ایسٹ کی ویب سائٹ کے صحیفہ نگار نے یہ دعوی کردیا کہ سعودی کے شہری کے مذکوراخبار سے مالک بننے سے صحافت کی آزادی خطرے میں پڑگئی ہے۔