حاجی چمن جان اور عبداللہ سواتی کے اعزاز میں الوادعی تقریب
کویت سے پشاور کے لئے پی آئی اے کی پروازکادوبارہ آغازہوگا، جہاں زیب
کویت(محمد عرفان شفیق) صدرعوامی نیشنل سینٹرکویت ڈاکٹر جہاں زیب کی جانب سے حاجی چمن جان اورعبداللہ سواتی کے اعزاز میں الوادعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جسں میں سینیئر خدمت گاروں نے حاجی چمن جان اورعبداللہ سواتی کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ تقریب میں عوامی نیشنل پارٹی حلقہ خیطان کے ارکان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ سفارتخانہ پاکستان کے پیر بادشاہ نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ ڈاکٹر جہاں زیب نے پروگرام میں شریک تمام دوستوں کی محبتوں کا شکریہ ادا کیا اورکویت سے پشاور کے لئے پی آئی اے کی براہِ راست پروازکے دوبارہ آغاز کی نوید سنائی۔