ریاض.... محکمہ ٹریفک کے ترجمان کرنل طارق الربیعان نے واضح کیا ہے کہ خلیجی ممالک کی نمبر پلیٹ رکھنے والے سعودی شہری وطن آنے کے 15دن کے اندر سعودی نمبر پلیٹ جاری کرانے کے پابند ہیں۔ اگر کسی نے مقررہ مہلت کے اندر نمبر پلیٹ تبدیل نہ کی تو ایسی صورت میں اسکی گاڑی کارروائی کی تکمیل تک محکمہ اپنے قبضے میں کرلے گا۔ الربیعان نے بتایا کہ ٹریفک اہلکار کو اس بات کا حق ہے کہ اگر کسی خلیجی نمبر پلیٹ والی گاڑی کے ڈرائیور نے کوئی ٹریفک خلاف ورزی کی تو ایسی صورت میں اسکی گاڑی کو قبضے میں لے لیا جائیگا۔ خلاف ورزی کا اندراج آن لائن ہوگا۔ گاڑی کا مالک جیسے ہی اندراج کی کارروائی مکمل کرےگا فوراً ہی آن لائن ریکارڈجاری کردیا جائیگا۔