Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھپکلی جتنے بڑے جانور سے شوہر کانپنے لگا

میکسیکو ....گھر میں ایک چھپکلی جتنا بڑا جانور گھس آنے پر شوہر خوف سے کانپنے لگا جبکہ اہلیہ نے اس پر تولیہ ڈال کر پکڑ لیا اورگھر سے باہر پھینک دیا۔ اس سارے واقعہ کی وڈیوایک تیسرے شخص نے تیار کی۔ اس نے بتایا کہ جیسے ہی شوہر نے باتھ روم میں اسے دیکھا وہ چیختا ہوا باہر آگیا جس پر اسکی مدد کیلئے اہلیہ پہنچی۔ وہ اس وقت خوف سے کانپ رہا تھا او رچیخ رہا تھا۔ دوسری جانب اہلیہ پرسکون تھی اور مذاق کے موڈمیں تھی۔ اسکے بعد اس نے تولیہ ڈال کر اس جانور کو پکڑ لیا اور بالکونی سے باہر پھینک دیا۔ اہلیہ کا کہناتھا کہ میرا شوہر اتنا خوفزدہ تھا کہ وہ دوسرے کمرے میں جاپہنچا اور اندرسے دروازہ بند کردیا۔کام ختم کرنے کے بعد مجھے دروازہ کھٹکھٹا کر کھلوانا پڑا۔ جب اسے بتایا کہ اس جانور سے نجات مل چکی ہے تو اسے سکون ملا۔

شیئر: