Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسٹاک مارکیٹ:کاروباری مالیت میں اضافہ

پرائس انڈیکس میں کمی سرمایہ کاروں کو 23ارب ریال کا نقصان ، کمپنیوں کے ڈیویڈنڈ کے اعلانات
جدہ (غیاث الدین) سعودی اسٹاک مارکیٹ میں یہ مسلسل تیسرا ہفتہ تھا جس میں اسٹاک مارکیٹ منفی زون پر بند ہوئی ۔ گزشتہ ہفتے تداول آل شیئر انڈیکس 88.81پوائنٹس کی کمی کے بعد 7085.56پوائنٹس پربند ہوا ۔ قیمتیں کم ہونے کی وجہ سے سرمایہ کاروں نے خریداری میں دلچسپی لی جس کی وجہ سے کاروباری مالیت ، حجم اور سودوں میں اضافہ ہوا ۔ کاروباری مالیت 16.4فیصد اضافے کے بعد 13ارب ریال تک پہنچ گئی ۔ حجم اور سودوں میں بالترتیب 14فیصد اور 12فیصد کا اضافہ نوٹ کیا گیا ۔ حصص کی قیمتوں میں کمی سے سرمایہ کاروں کو 23ارب ریال کا نقصان ہوا ۔ انشورنس سیکٹر میں سب سے زیادہ نقصان ملاذ انشورنس کو ہوا جس کی قیمت 10.68فیصد کمی کے بعد 22.25ریال پر بند ہوئی جبکہ گلف انشورنس کی قیمت 4.94فیصد انحطاط کے بعد 16.55ریال پر اختتام پذیر ہوئی ۔ پلس سیکٹر جو تداول کا سب سے بڑا سیکٹر ہے جس کا انڈیکس میں وزن 30فیصد ہے اس سیکٹر میں ملا جلا رجحان دیکھا گیا ۔ سابک کی قیمت 2.85فیصد کمی کے بعد 97.21ریال جبکہ مڈل ایسٹ پیپر کمپنی کی قیمت 8.43فیصد اضافے کے بعد 15.57ریال پر بند ہوئیں ۔ تداول میں شامل کمپنیوں کے ششماہی نتائج کے ساتھ ڈیویڈنڈ کے اعلانات کا سلسلہ جاری ہے ۔ زامل انڈسٹریل نے 10فیصد، سعودی امریکی بینک نے 7.5فیصد جبکہ دورالضیافہ نے 4فیصد ڈیویڈنڈ کے اعلانات کئے ۔  

شیئر: