نئی دہلی۔۔۔۔۔4ماہ قبل یوپی کے وزیراعلیٰ کے منصب پرفائز ہونیوالے یوگی آدتیہ ناتھ نے ہفتے کو دہلی میں نائب صدر کے انتخاب میں ووٹ ڈالنے کے بعدلوک سبھا کی رکنیت سے استعفیٰ دیدیا۔انہوں نے پارلیمنٹ کی صدر سمترا مہاجن کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔ وزیراعلیٰ اترپردیش ودھان سبھا کی رکنیت حاصل کرسکتے ہیں۔ادھربی ایس پی کے ایک اور سماج وادی پارٹی کے 3ارکان نے ودھان سبھا پریسد سے استعفیٰ دیدیا ہے۔خیال کیاجارہا ہے کہ یوگی آدتیہ ناتھ کے ساتھ ان کے دونوں نائب وزیر اعلیٰ دنیش شرما اور کیشو پرساد موریا ان خالی سیٹوں کیلئے منتخب کئے جاسکتے ہیں۔لوک سبھا کے استعفے کے بعد وزیراعلیٰ میانمار کے دورے پر روانہ ہوگئے۔جہاں انہوں نے ہندوستانی کمیونٹی سے ملاقات کی اور مذہبی تقریب سے خطاب کیا۔بعد ازاں گوتم بدھ کے تاریخی مقام کا دورہ کیا۔انہوں نے وینکیا نائیڈو کے نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ان کا انتخاب کسانوں کیلئے باعث فخر ہے۔