Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوروں نے لاکھوں کا سامان لوٹ لیا

اعظم گڑھ۔۔۔۔تحصیل اہرولا کے قصبہ کپتان گنج روڈ پر واقع مکان میں چوروں نے گھس کر ایک لاکھ روپے نقد،زیورات اور قیمتی اشیاء لوٹ لیں اورفرار ہوگئے ۔مکینوں کے مطابق چور چھت کے راستے سے اندر داخل ہوئے اور اس کمرے کا تال توڑ دیا جس میں قیمتی اشیاء اور نقدی رکھی ہوئی تھیں۔وہاں موجود الماری اور تجوری سے تالاکر رقم اور سونے چاندی کے زیورات اور قیمتی سامان سمیٹ کر فرار ہوگئے۔چوری کی کارروائی کی ماہرانہ اندازمیں انجام دی کہ دوسرے کمرے میں سوئے ہوئے مکینوں کو بھنک تک نہ لگ سکی ۔صبح ہونے پر گوسوامی کی بیوی دوسرے کمرے میں گئی تو وہاں سامان اتھل پتھل دیکر شور مچانا شروع کردیا اور پھرتھانے پہنچ کر رپورٹ درج کرائی ۔متاثرہ خاندان کے افراداورعلاقے کے لوگوں کی ہنگامہ آرائی کو دیکھتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے فنگر پرنٹ اسکواڈ کو طلب کرکے وہاں موجود انگلیوں کے نشانات لے لئے۔ضلع مجسٹریٹ نے لوگوں سے کہا کہ وہ اطمینان رکھیں ، جلد چوروں کو گرفتار کرلیا جائے گا۔

شیئر: