کویت میں دہشت گرد حملے کا خدشہ، سیکیورٹی سخت کردی گئی
کویت: کویت کے سیکیورٹی اداروں اور کسٹم اہلکاروں نے ممکنہ دہشت گرد حملوں سے بچنے کے لئے سیکیورٹی سخت کرنے کااعلان کردیا ہے۔ القبس اخبار کے مطابق محکمہ کسٹم کے سربراہ جمال الجلاوی نے تمام کسٹم اداروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ ممکنہ دہشت گرد حملوں سے بچنے کے لئے تفتیشی کارروائی سخت کی جائے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ خطے کو درپیش صورتحال کے پیش نظر دہشت گرد عناصر ملک میں تخریبی کارروائی کرسکتے ہیں۔ ممکنہ حملوں سے بچنے کے لئے تفتیشی کارروائی سخت کی جائے۔