Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ناروین ایتھلیٹ نے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں 400 میٹرز ریس جیت لی

لندن(ایجنسیاں) ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 400 میٹرز ہرڈلز کے فاتح ناروین ایتھلیٹ کرسیٹین وارہولم نے اپنی کامیابی پر یقین کیلئے قریب میں موجود فوٹوگرافر سے چٹکی کٹوالی۔ کرسٹین وارہولم 30 برس بعد ناروے کے پہلے ٹریک چیمپیئن بنے تاہم دوڑ مکمل کرنے کے بعد جب انھیں فتح کا جشن منانے کے لئے قومی پرچم دیا گیا تو انھوں نے ساتھ میں موجود فوٹوگرافر سے پوچھا کہ وہ واقعی یہ اعزاز حاصل کرچکے۔ اس کی تصدیق کے باوجود انھیں یقین نہیں آیا اور خود کو چٹکی کاٹنے کو کہا جس پر فوٹوگرافر نے ان کی کلائی پر چٹکی کاٹی تو وہ بولے ہاں واقعی میں جیت چکا ہوں۔

شیئر: