تھور کی سیکوئل کا ٹریلر جاری
ہالی وڈ کی ماضی کی مشہور فلم تھور کی سیکوئل” تھور ریگنورک“ کا پہلا ٹریلر جاری کردیاگیاہے۔ تھور ایک ایسے غیر معمولی صلاحیتیں رکھنے والے شخص کی کہانی ہے جسے اسکا طاقت سے بھرپور ہتھوڑا اس سے جدا کرکے اسے سیارے میں قید کردیاجاتاہے۔ سائنس فکشن کرداروں پر مبنی ایکشن فلم ہے۔تھور 2011 میں ریلیز ہوئی تھی اور باکس آفس کی ہٹ مووی ثابت ہوئی تھی۔اب اس کا سیکوئل نومبر میں ریلیز کیاجائےگا۔