Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کیا آپ کے فون کی بیٹری جلدی ختم ہو جاتی ہے؟

کیاآپ سمجھتے ہیں کہ فیس بک ، اسنیپ چیٹ اور اسپاٹیفائی آپ کے سمارٹ فون کی بیٹری کھا جاتے ہیں ؟ حال ہی میں ایواسٹ کی جانب سے ہونے والے سروے میں یہ بات سامنے آئی کہ فیس بک اور اسنیپ چیٹ کے بجائے دوسری کئی ایپس سمارٹ فون کی بیٹری کو خاموشی سے چاٹ جاتی ہیں۔ ایواسٹ نے ایسی ایپلیکیشنز کی لسٹ جاری کی ہے جو ایندرائڈ کی بیٹری چاٹنے میں سب سے تیز ہیں ۔ان ایپلیکیشنز کوڈیلیٹ کر کے اپنے سمارٹ فون کی بیٹری کئی گھنٹے بڑھا سکتے ہیں۔سب سے زیادہ بیٹری استعمال کرنے والی ایپلیکیشن گوگل کی ہیں۔ گوگل کا پلے میوزک ، ٹاک بیک اور ڈاکس سب سے زیادہ بیٹری کھاجاتے ہیں۔ سیمسنگ موبائلز میں موجود آل شیئر ایپ بھی بیٹری کا زیادہ استعمال کرتی ہے۔اینڈرائڈ موبائلزمیں سب سے بیٹری کھانے والی ایپس کی دو درجہ بندیاں کی گئی ہیں۔جو ایپلیکیشنز یوزر خود موبائل میں ڈائونلوڈ کرتے ہیں ان میں سے درج ذیل ایپس بیٹری تیزی سے ختم کرتی ہیں۔
سیمسنگ واچ آن، گوگل ڈاکس،سیمسنگ میڈیا حب،شیئر اٹ، ویڈیو ایڈیٹر،فلپ بورڈ، گوگل ٹیکسٹ ٹو اسپیچ،کلین ماسٹر،لائن اور ایڈاب ایکروبیٹ ریڈر۔
کچھ ایسی ایپس جو سمارٹ فونز میں پہلے سے موجود ہوتی ہیں اور بیٹری کو دیمک کی طرح چاٹ جاتی ہیں وہ یہ ہیں:
سیمسنگ آل شیئر،چیٹ آن،سیمسنگ پُش،گوگل ٹاک بیک،گوگل پلے میوزک،گوگل میپ،گوگل نیوز اسٹینڈ،گوگل پلس اور ہینگ آؤٹس۔
آپ ان ایپس کو کم سے کم استعمال کر کے اپنے موبائل کی بیٹری کو کئی گھنٹے زندہ رکھ سکتے ہیں۔
 
 
 
 
 
 
 
 
 

شیئر: