Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری عازمین کو لانے کے لئے بسیں روانہ

ریاض: بری راستوں سے آنے والے قطری عازمین کو لانے کے لئے بسوں کا قافلہ روانہ کردیا گیا ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے قطری حجاج کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ اتھارٹی نے ٹویٹر پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ میں کہا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہدایت کے مطابق تمام قطری عازمین شاہی مہمان ہیں جنہیں ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کرنے کے لئے بسیں روانہ کردی گئی ہیں۔
 

شیئر: