Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجزیرہ چینل اسرائیل کی پالیسیوں کاحامی رہا ہے

ریاض..... الجزیرہ چینل اسرائیل کی پالیسیوں اور مختلف معاملات میں موقف کا حامی رہا ہے۔ گزشتہ عرصے کے دوران چینل نے عرب ناظرین کو بالواسطہ یا بلا واسطہ اسرائیل کے موقف سے آگاہ کیا ہے۔ اس بات کا انکشاف فلسطین میں الجزیرہ چینل کے دفتر کے سربراہ ولید العمری نے کیا ہے۔ اسرائیلی اخبار ہارٹس میں شائع ہونے والی خبر میں کہا گیا ہے کہ الجزیرہ چینل نے اسرائیل کو وہ سہولت فراہم کی ہے جو اس سے پہلے کسی نے نہیں کی۔ الجزیرہ چینل کے توسط سے اسرائیل کو اپنا نکتہ نظر پیش کرنے کا سنہری موقع ملا ہے۔ اپنے ناظرین کو دھوکہ دینے کیلئے الجزیرہ چینل نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل نے اسے اپنا دفتر بند کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔ یہ الجزیرہ چینل کی طرف سے محض ایک چال تھی ورنہ حقیقت یہ ہے کہ الجزیرہ چینل اسرائیل کی سب سے بڑی ضرورت ہے۔ 

شیئر: