Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کار ندی میں بہہ گئی، 2افراد ہلاک

دھارنی۔۔۔۔امراوتی ضلع کی دھارنی تحصیل میں واقع پل سے ایک کار ندی میں جاگری ۔ کار میں سوار2 افرادکی موقع پر ہی موت ہوگئی۔ موصولہ اطلاع کے مطابق پل پر کار پہنچتے ہی ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر ندی میں جاگری ۔ ندی میں بارش کے باعث طغیانی آئی ہوئی ہے اور کار ندی کے دھارے میں بہہ گئی۔ پولیس نے کارکو باہر نکالا اور متوفی کی نعش کو پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔

شیئر: