لکھنؤ۔۔۔۔سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف لکھنؤ کی سڑکوں پر اترے ہزاروں تعلیم دوستوں نے زبردست مظاہرہ کیالیکن یوپی حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے پر بضد ہے۔ حکومت نے کہا کہ سبھی تعلیم دوست یکم اگست 2017ء سے تبدیل شدہ مانے جائیں گے اور ماہانہ 10ہزار روپے اعزازیہ دیا جائیگا۔حکومت نے کہا کہ اکتوبر 2017ء میں ٹی ای ٹی امتحان کراکر ایسے سبھی تعلیم دوستوں کو لازمی اہلیت حاصل کرنے کا موقع بھی فراہم کیا جائیگا ۔ اسکے ساتھ ہی اترپردیش بیسک ایجوکیشن (ٹیچر) سروس رولز 1981ء میں ترمیم کرکے اسسٹنٹ ٹیچر کے خالی عہدوں پر تعیناتی کیلئے اشتہارشائع کرائے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکومت نے تعلیم دوستوں کی بسوں کو شہر کے باہر ہی روک د یا ۔ ہزاروں تعلیم دوست لکھنؤ کے لکشمن میلہ میدان پہنچ چکے تھے۔ پولیس نے اسمبلی ہاؤس کی جانب مارچ کرنے والے تعلیم دوستوں کو حضرت گنج میں روک لیا جہاں پولیس اور تعلیم دوستوں میں زورآزمائی اور جھڑپ کا سلسلہ جاری تھا۔