Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریکارڈ بزنس کرنیوالی فلموں کی دوبارہ نمائش

 
 جدید ٹیکنالوجی سے بننے والی پاکستانی فلموں کے انداز میں یکسانیت کے باعث سینئر فلم میکرز نے عیدالاضحیٰ کے دنگل میں چند برس قبل ریکارڈ بزنس کرنے والی فلموں کو میدان میں اتارنے پرغورشروع کردیا۔فلم کے پروڈیوسرچوہدری اعجاز کامران نے کہا کہ آج کے دورمیں ملٹی اسٹارکاسٹ فلمیں بننے کا رجحان بہت کم ہوگیا ہے جس کی وجہ سے شائقین کی بڑی تعداد سینما گھروں کا رخ نہیں کررہی اس لئے عیدالاضحٰی کے موقع پر”بھائی لوگ“ کو دوبارہ سے لگانے کا فیصلہ کیا۔ یہ بات توکسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ ”بھائی لوگ “ نے ملک بھرمیں زبردست بزنس کیا تھا۔ کاسٹ میں اداکارہ صائمہ، ندیم، جاوید شیخ، نور، میرا، شمعون عباسی، اسلم شیخ، صلہ حسین اور معمررانا شامل تھے۔واضح رہے کہ عیدالاضحیٰ پرملٹی اسٹارکاسٹ فلم ”بھائی لوگ“ کو نمائش کے لئے پیش کرنے کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔
 
 
 
 
 

شیئر: