Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطری حکا م نے عوام کو پریشان کرنا شروع کردیا

دوحہ.... قطری حکام نے اپنے شہریوں کو ستانا شروع کردیا۔ ان سے قطری عوام کی خدمات کیلئے مخصوص نمبر سلب کیا جانے لگا۔ شیخ عبداللہ بن علی آل ثانی کی سفارش پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے حکم سے تشکیل دی گئی کمیٹی ”قطری عوام کی خدمت“ کا نمبر چھینا جانے لگا ہے۔ ایوان شاہی کے مشیر سعود القحطانی نے یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ قطری عوام کی خدمت کمیٹی سیکڑوں قطری شہریوں کو تعاون فراہم کرچکی ہے۔ جو قطری حج یا اپنے رشتہ داروں سے ملنے یا کسی اور ہنگامی ضرورت کیلئے قطر سے سعودی عرب آنے کے خواہشمند ہوتے ہیں ان سے تعاون کررہی ہے۔ قطری حکام نے اس کے خلاف باقاعدہ مہم شروع کردی۔
 

شیئر: