Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاسی تبدیلیوں سے سی پیک متاثر نہیں ہوگا،مسعود خالد

  بیجنگ ...چین میں پاکستا نی سفیرمسعودخالد نے کہاہے کہ پاک ، چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے۔ملک میں حالیہ سیاسی تبدیلیوں سے یہ منصوبہ متاثر نہیں ہوگا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ قتصادی راہداری منصوبے پرعملدرآمد کی رفتارمیں تیزی لائی جائے گی۔ چین کے ساتھ دوستی کو پاکستان بھرمیں زبردست حمایت حاصل ہے۔ دہشت گردی کے حوالے سے مسعودخالد نے کہاکہ انسداد دہشت گردی کیلئے پاکستان سے بڑھ کر کسی ملک نے کردارادانہیں کیا۔ انہوں نے کہاکہ امریکی انتظامیہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستانی قوم کی جانب سے دی گئی قربانیوں کونظراندازکیا۔پاکستان انسداد دہشت گردی کی عالمی کوششوں کاحصہ رہاہے اور رہے گا۔اپنی سرزمین کو کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہونے د یں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عالمی برادری کو پاکستان کے ساتھ ملکرکام کرناچاہیے۔

 

شیئر: