اسلام آباد..وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ستمبر کے تیسرے ہفتے میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران سائڈ لائن پر عالمی رہنماوں سے ملاقاتوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ وزیر اعظم کی امریکی حکام سے ملاقات بھی متوقع ہے۔