راولپنڈی ... بینظیر بھٹو قتل کیس میں سابق ڈی آئی جی راولپنڈی سعود عزیز اور سابق ایس پی خرم شہزاد کو17،17سال قید کی سزا سناد ی گئی ۔5،5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ دیگر5 ملزمان عدم ثبوت پر بری کردئیے گئے۔ سابق صدر پرویز مشرف کو اشتہاری قرار دیا گیا۔ان کی جائداد ضبط کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ دونوں سابق پولیس افسرن کو حراست میں لے لیا گیا۔ اڈیالہ جیل میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ملزمان کی موجودگی میں فیصلہ سنایا گیا۔ قتل کیس کی سماعت9سال جاری رہی۔