کراچی /راولپنڈی... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فوج کو کراچی کے شہریوں کو ہرممکن فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق کراچی انتظامیہ نے بارش کے بعد صورت حال سے نمٹنے کے لئے فوج سے مدد کی درخواست کی گئی ہے۔ فوج نے پانی نکالنے کے لئے واٹر پمپس فراہم کردئیے۔ آرمی چیف نے انتظامیہ کی درخواست پر شہریوں کو مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات سے شہر قائد میں موسلادھار بارش کاسلسلہ جاری ہے۔ چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے 3 بچوں سمیت13 افراد ہلاک ہوچکے۔ پورا شہر پانی میں ڈوبا ہوا ہے۔ نظام زندگی درہم برہم ہوگیا ۔سڑ کیں دریا کا منظر پیش کررہی ہیں ۔ نارتھ کراچی میں سب سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ گاڑیاں پانی میں ڈوبی ہوئی ہیں۔کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ تحریک انصاف کے رہنما عارف علوی پانی سے ڈوبے علاقوں میںکشتیاں لے کر پہنچ گئے۔ ایف سی ایریا میں محصور افراد کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جا رہا ہے۔