وزیر داخلہ نےخصوصی ٹاسک فورس کے یونٹ کا جائزہ لیا
مکہ مکرمہ: وزیر داخلہ و اعلیٰ حج کمیٹی کے سربراہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے حج آپریشن میں شامل خصوصی ٹاسک فورس کے یونٹ کا دورہ کیا اور ایام حج میں انکی کارکردگی کو سراہا ۔ سعودی خبر رساں ایجنسی کے مطابق وزیر داخلہ نے ٹاسک فور س میں شامل جوانوں کی مثالی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔ حج امن فور س کو مملکت کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے ضیوف الرحمان کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرنے اور ایام حج میں امن و امان برقرار رکھنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ وزیر داخلہ کو ٹاسک فورس کے فیلڈ انچارج میجر جنرل مفلح العتیبی کی جانب سے حج امن فورس کی کارکردگی اور آئندہ کی منصوبہ بندی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر مملکت کے امن عامہ کے سربراہ عبدالعزیز الھویرینی اور وزیر داخلہ کے سیکریٹری ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداؤد کے علاوہ وزارت داخلہ کے سیکریٹری برائے امور امن عامہ جنرل محمد المھنا اور دیگر اہم عہدیدار بھی موجود تھے ۔