Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت نے 4 دہائیوں میں مثالی ترقی کی ، ہندوستانی حاجی

منیٰ ..... ہندوستانی حاجی منیر احمد کا کہنا ہے کہ مملکت نے 4 دہائیوں میں شاندار ترقی کی ہے ۔ ماضی میں مشاعر مقدسہ میں اتنی سہولتیں نہیں ہوا کرتی تھیں جتنی اب دیکھی ہیں ۔ 40برس قبل فریضہ حج ادا کرنے والے ہندوستانی حاجی نے سبق نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 4 دہائی قبل جب میں نے فریضہ حج ادا کیا تھا توحجاج کرام کےلئے اُس وقت مشاعر مقدسہ میں اتنی گنجائش نہیں تھی، نہ ہی اتنی سہولتیں ہوا کرتی تھیں۔ اب یہاں آکر دنیا ہی بدلی ہوئی دیکھی ہے ۔ سعودی عر ب کے حکمرانوں نے ماشاءاللہ حرمین شریفین کا نقشہ ہی تبدیل کر دیا ہے ۔ مشاعر مقدسہ ٹرین سے حجاج کو جتنی سہولت ہے وہ قابل ستائش ہے ۔ ماضی میں منیٰ سے عرفات جاتے ہوئے گھنٹوں لگ جاتے تھے جبکہ اب یہ سفر منٹوں میں طے ہو جاتا ہے ۔ مشاعر مقدسہ میں حجاج کی راحت کےلئے جو مثالی کارنامے انجام دیئے گئے ہیں وہ قابل تعریف ہیں ۔ سب سے اہم ترین کام جو کیا گیا ہے وہ جمرات کے مقام کو وسعت دے کر اس کی کئی منزلیں بنا دی گئی ہیں جبکہ رمی کےلئے آمد و رفت کو منظم کرنا بھی انتہائی اہم کارنامہ ہے ۔ حرمین شریفین کی توسیع بھی مثالی اقدام ہے ۔ حج میں نظم و ضبط دیکھ کر دل عش عش کر اٹھتا ہے ۔ منیر احمد کا کہنا تھا کہ اسے یقین نہیں آتا کہ یہ وہی مقامات ہیں جہاں وہ 40 برس قبل آیا تھا ۔ 

شیئر: