راکیش روشن نے 68 بہاریں دیکھ لیں
بالی وڈ کے معروف فلمساز اور بہترین اداکار راکیش روشن نے زندگی کی 68 بہاریں دیکھ لیں۔ راکیش روشن نے ستر کی دہائی میں فلم ' گھر گھر کی کہانی' سے بالی وڈ کی فلمی دنیا میں قدم رکھا ۔ وہ 70 اور80 کی دہائی کی فلموں کے کامیاب اداکار رہے ۔ ان کی مشہور فلموں میں خوبصورت ، کھٹا میٹھا، کام چور اور دیگر شامل ہیں۔ اپنے 47 سالہ فلمی کرئیر میں راکیش روشن نے کئی مشہور فلمیں دیں۔بعد ازاں راکیش نے اداکاری کو خیرباد کہہ کر فلم سازی میں اپنی صلاحیتیں پیش کیں وہ80کی دہائی میں بہترین فلمساز کے طور سامنے آئے۔انہوںنے پہلی فلم ' خودغرض ' سے فلمسازی کا آغاز کیاپھر کوئلہ،کرن ارجن، خون بھری مانگ، کرش، کہونہ پیارہے، کوئی مل گیاجیسی فلمیں بنائیں۔آج وہ اب ایک بہترین فلمساز کے طور پر جانے جاتے ہیں۔