Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

عالیہ بھٹ اوجیکولین فرنانڈس میں زبردست جنگ

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور اداکارہ جیکولین فرنانڈس کے درمیان اس وقت زبردست جنگ جاری ہے اور اس کی وجہ کوئی اور نہیں بلکہ سدھارتھ ملہوترا ہیں۔فلم اسٹوڈنٹ آف دی ایئر سے اپنے کریئر اور رشتے کی ابتدا کرنے والے نامور بالی وڈ اداکار سدھارتھ ملہوترا اور عالیہ بھٹ کا رشتہ اختتام کو پہنچ چکا ہے۔ ایک دوسرے سے دوستی کے دعویدار یہ دونوں اداکار اب ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ دونوں کو ایک دوسرے کی شکل تک دیکھنا گوارا نہیں لیکن اگر کوئی اور ان سے بات بھی کرنے کی کوشش کرے تو یہ دونوں سے برداشت نہیں ہوتا۔ یہی وجہ ہے کہ سدھارتھ سے راہیں جدا کرنے کے باوجود عالیہ کو سدھارتھ اور جیکولین فرنانڈس کے درمیان بڑھتی نزدیکیاں برداشت نہیں۔اسی لئے انہوں نے خوب جم کر جیکولین کی خبر لی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سدھارتھ ملہوترا کی وجہ سے دونوں اداکاراو¿ں کے درمیان لڑائی اتنی شدت اختیار کرگئی ہے کہ جیکولین نے عالیہ سے تمام تعلقات ختم کرتے ہوئے انہیں سوشل میڈیا پر بھی ان فالو کردیا ہے تاہم سدھارتھ کی جانب سے فی الحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا ۔
 
 
 
 
 

شیئر: