Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ میں مندی

جدہ.... پرانی اور استعمال شدہ گاڑیوں کی مارکیٹ ریکارڈ مندی کا شکار ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ ماہ رواں کے دوران استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید وفروخت میں 80فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ استعمال شدہ گاڑیاں اصل قیمت سے 35فیصد کم پر فروخت کی جا رہی ہیں۔ شدید مندی کے باعث متعدد تاجروں نے شو رومز بند کر دیئے۔استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت کرنے والے تاجروں کا کہنا ہے کہ ان کے شورومز میں کھڑی گاڑیاں کاروبار میں نقصان کا باعث بن رہی ہیں۔ گاڑیوں کی قیمت خرید سے نہایت کم پر بھی گاہک میسر نہیں جبکہ وہ کم قیمت پر بھی گاڑی فروخت کرنے پر تیار ہیں۔ شعبے سے وابستہ کاروباری حضرات کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مندی کی بنیادی وجہ معیشت کی ناگفتہ بہ حالت ہے۔ شو رومز کے مالکان نے کرایوں میں بھی اضافہ کر دیا ہے۔ اس طرح گاڑیوں کی انشورنس کی فیسیں بھی بڑھا دی گئی ہیں۔ گاڑیوں کے اسپیئر پارٹس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔ مندی کی یہی کیفیت برقرار رہی تو اگلے 6ماہ تک 50فیصد تاجر مجبوراً کاروبار بند کر دیں گے۔ دوسری جانب جدہ چیمبر آف کامرس میں استعمال شدہ گاڑیوں کا کاروبار کرنے والی کمیٹی کے سربراہ عویضہ الجہنی نے کہا ہے کہ عالمی معیشت میں چھائی ہو ئی مندی کی وجہ سے استعمال شدہ گاڑیوں کی خرید و فروخت میں کمی ہوئی ہے۔ رواں سال سے ہی استعمال شدہ گاڑیوں کی خریدوفروخت میں کمی دیکھی گئی جو اب نکتہ عروج کو پہنچ گئی ہے۔ اس مندی کے باعث شورومز کے مالکان منافع کے بغیر گاڑیاں فروخت کرنے کے لئے تیا رہیں۔ انہوں نے توقع ظاہر کی ہے کہ اس شعبہ سے وابستہ تاجر کاروبار بند کر دیں گے تو ان کی جگہ نئے تاجر لے لیں گے۔ 

شیئر: