اسلام آباد ...وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کا روشن پہلو ہے۔پاکستان اورچین ملکر سی پیک کے خلاف سازشوں کوناکام بنائیںگے۔ چینی سفیر سن وی ڈونگ سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ پاک، چین تعلقات باہمی خیرسگالی ، اقتصادیات اور دفاع کے شعبوں میں طویل المدتی تعاون پرمبنی ہیں۔ سی پیک منصوبے میں بلوچستان کو نمایاں حیثیت حاصل ہے۔ سیکیورٹی وجوہ پر اسے شمالی اور جنوبی زونز میں تقسیم کیاگیا ہے۔چینی سفیر نے پاکستان میں سی پیک منصوبوں پرکام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی پر اطمینان کااظہارکیا۔ملاقات کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں کوجدید خطوط پرتربیت فراہم کرنے کا بھی فیصلہ کیاگیا۔