Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہد خاقان پیر کو امریکہ جائیں گے

  اسلام آباد...وزیراعظم شاہدخاقان عباسی پیر 18ستمبرکو نیویارک روانہ ہونگے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کریں گے۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ وزیراعظم اجلاس کے موقع پر عالمی رہنماوں اور اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقاتیں کریں گے۔ وزیراعظم خارجہ تعلقات کی کونسل سے خطاب کریں گے۔پاک،امریکہ بزنس کونسل کے اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ جنرل اسمبلی کے سیشن کے دوران اوآئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر کا اجلاس بھی ہوگا۔

 

شیئر: