ریاض .... محکمہ تفریحات نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے 87ویں یوم الوطنی کے موقع پر کنگ فہد انٹرنیشنل اسٹیڈیم ریاض میں عظیم الشان جشن منایا جائیگا۔ اسٹیڈیم کے دروازے فیملی والوں کیلئے مفت کھلے ہونگے۔ مملکت کی تاریخ میں پہلی بار کنگ فہد اسٹیڈیم میں اس قسم کا پروگرام منعقد ہوگا۔ تقریب 23اور 24ستمبر ہفتہ و اتوار کو منعقد ہوگی۔ معذور، فیملی والے او رعام افراد اندراج کراسکیں گے۔ اندراج آن لائن ہوگا۔ ٹکٹوں کی تعداد متعین کردی گئی ہے۔ یہ پروگرام رات 8.30بجے شروع ہوگا۔ اس میں 500اداکار شریک ہونگے۔ مملکت کے ماضی، حال او رمستقبل کو اجاگر کیا جائیگا۔ دعائے ابراہیمی اور اسلام کی آمد سے شروعات ہوگی۔ پھر مملکت کا پراگندہ شیرازہ جمع کرنے اور شاہ سلمان کے تعمیراتی عہد کو نمایاں کیا جائیگا۔ آخر میں مستقبل کا وژن پیش کیا جائیگا۔کنگ فہد اسٹیڈیم میں 40ہزار افراد سما سکیں گے۔