ایرانی ہیکرز سعودی کمپنیوں کے پیچھے پڑ گئے
جمعرات 21 ستمبر 2017 3:00
قاہرہ.... امریکی سیکیورٹی گروپ” فائر اے“ نے بتایا ہے کہ ایرانی ہیکرز کا نیا گروپ ہوابازی، خلا اور پیٹرو کیمیکل کے شعبوں سے تعلق رکھنے والی سعودی اور مغربی کمپنیوں کے سسٹم کو ہیک کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ فائر اے کا کہناہے کہ ایرانی ہیکرز متعدد وارداتیں کرچکے ہیں۔ فائر اے کے ماہرین نے ایرانی ہیکرز کو واردات سے روکنے کیلئے ایرانی گروپ کا نام” اے بی ٹی 33 “رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایران کا یہ گروپ 2013ءسے آن لائن جاسوسی میں مصروف ہے۔