اسلام آباد...ترجمان دفترخارجہ نفیس زکریا نے کہا ہے کہ پاکستانی وزارت دفاع اور داخلہ نے امریکی ڈرون حملے کی تصدیق نہیں کی۔ تصدیق کے بغیر وزارت خارجہ کسی وا قعہ کی مذمت نہیں کرتا۔ جمعرات کو اسلام آباد میں بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ کشمیر میں مظالم کا تسلسل جاری ہے، بین الاقوامی برادری اس کا نوٹس لے۔ہندکشمیر میں دہشت گردی میں ملوث ہے اور اپنے ہمسایوں میں بھی ریاستی دہشت گردی کررہا ہے۔ بلوچستان میں تخریب کاری کی کارروائیوں میں ہند کا ہاتھ رہا ہے۔نفیس زکریا نے کہا کہ ہندوستانی وزیراعظم کے بلوچستان کے حوالے سے بیان کے بعد پاکستان مخالف کارروائیوں میں مزید تیزی آئی ہے ۔ جنیوا میں پاکستان مخالف مہم چلانے والی نام نہاد تنظیم کی فنڈنگ ہندنے ہی کی ہے ۔ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ان دنوں امر یکہ کے دورے پر ہیں ہندوستانی قیادت سے ملاقات کا امکان نہیں ۔