یوم الوطنی پر زین سے مفت کال کی سہولت
ریاض۔۔۔۔۔سعودی زین کے چیئرمین نے واضح کیا ہے کہ یوم الوطنی کے موقع پر زین کے صارفین کو ان کی مرضی کے مطابق انتہائی معیاری خدمت پیش کی جائیگی۔23ستمبر ہفتے کو زین کے صارفین اپنے نیٹ ورک پر لامحدود مفت کالز کرسکیں گے۔انہیں واٹس ایپ ، اسنیپ چیٹ، فیس بک اور انسٹاگرام پر لامحدودسرفنگ کی بھی اجازت ہوگی۔جمعہ اور ہفتے کی درمیانی رات کو 12بجے کے بعد سے ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات 12بجے تک مفت کالز کی جاسکتی ہیں۔