Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بچوں کو دمہ کیلئے دی جانے والی دوائیں خطرناک

گورننجن، ہالینڈ.... مقامی یونیورسٹی میں بچوں کی ادویہ کے حوالے سے جاری تحقیقی کاموں میں مصروف سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ بچوں کو دمے سے نجات دلانے کیلئے سنگولیئر یا اسی قسم کی جو دیگر دوائیں دی جاتی ہیںانکے تفصیلی تجزیے سے یہ بات سامنے آئی کہ یہ دوائیں جتنی فائدہ مند ہیں اتنی ہی نقصان دہ ہیں۔ اس دوا کو استعمال کرنے والے بچے ڈراﺅنے خواب دیکھتے ہیں اور انکے اعصابی تناﺅ میں اضافہ ہوتا ہے اسلئے ڈاکٹرو ںکوچاہئے کہ وہ بچو ں اور انکے والدین کو انکے مابعد اثرات سے بھی آگا ہ کریں۔ واضح ہو کہ سنگولیئر نامی دوا امریکہ میں عام استعمال ہورہی ہے اور اس کی مقبولیت کاعالم یہ ہے کہ فاربس کا کہناہے کہ اسے 21ویں صدی کی 18 ویں سب سے بڑی بکنے والی دوا کا اعزازحاصل ہے مگر اسکے باوجود اسکی خرابیاں اپنی جگہ ہیں۔ احتیاط لازمی ہے۔

شیئر: