Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الخبر میں شاہ سلمان روڈ پرجشن یوم وطنی کا جلوس

الخبر ..... مشرقی ریجن کونسل برائے سماجی فرائض نے الخبر کی کنگ سلمان اسٹریٹ پر تاریخ میں پہلی بار 87واں یوم وطنی شان و شوکت سے منایا۔ سیکڑوں شہری شریک ہوئے۔ کونسل کی سیکریٹری جنرل لولوة الشمری نے سبق ویب سائٹ کو اسکی تفصیلات سے آگاہ کیا کہ ملک سلمان اسٹریٹ پر جلوس کا پروگرام سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیو ںکے شعور اور وجدان میں وطن عزیز کی محبت کو اجاگر کرنا تھا۔ ہمارے یہاں آباد غیر ملکی بھی سعودی عرب کو اپنا وطن ہی مانتے ہیں۔ اس موقع پر پاکیزہ قومی مقاصد کو آگہی پیغامات کے ذریعے اجاگر کیا گیا۔ جلوس کے شرکاءبینرز اٹھائے ہوئے تھے جن میں وطن عزیز سے محبت کا اظہار اور شاہ سلمان اور انکے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر قیادت پختہ عزم اور پختہ ارادے کے ساتھ ملک و قوم کی ترقی و تعمیر کے پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کے جذبے کا اظہار کیا گیا تھا۔ 
 

شیئر: