جدہ .... تحفظ صارفین انجمن نے واضح کیا ہے کہ قسطوں پر کوئی بھی سامان خریدنے والے کے 5حقوق ہوتے ہیں۔ انجمن نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر یہ اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ کوئی بھی شخص قسطوں پر سامان خریدتے وقت 5باتوں کا خیال رکھے۔ پہلی بات یہ کہ یہ دیکھ لیا جائے کہ قسطوں پر سامان فراہم کرنے والی کمپنی یا ادارے کے پاس وزارت تجارت و سرمایہ کاری کا اجازت نامہ ہے یا نہیں۔ دوسری بات یہ ہے کہ قسطوں پر سامان کے معاہدے کی اصل کاپی اپنے پاس رکھے۔ معاہدہ تحریر کرتے وقت سامان کی تفصیلات، قیمت ، قسط کی رقم ، باقی ماندہ رقم ، قسطو ںکی تعداد ، تاریخ وغیرہ جملہ امور قلمبندکئے جائیں۔ صارفین کو اگر کوئی شکایت ہو تو ایسی صورت میں وزارت تجار ت و سرمایہ کاری سے 1900پر رابطہ کیا جائے۔