Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مرتبان نما برتنوں میں سلاد کھانے کاطریقہ غلط ہے

لندن .... جدت پسندی شاید انسان کی جبلت میں موجود ہے اور اسے تبدیلی اور تغیر سے اتنی دلچسپی ہے کہ ہر وقت اسکی کوشش یہ ہوتی ہے کہ وہ کچھ نیا پن کرے۔ یہ سلسلہ اتنا دراز ہوا کہ لوگوں نے کھانے پینے کے اندازاور برتنوں کا استعمال بھی اپنی مرضی سے کرنا شروع کردیا۔ ایک زمانہ تھا کہ لوگ اچار اور دوسری چیزیں شیشے کے مرتبان میں رکھتے تھے اور پھر پیالے میں نکال کر کھاتے تھے مگر بعد میں لوگوں نے فرصت نہ ہونے پرچیزیں مرتبان سے نکال کر کھانا وقت کا ضیاع سمجھا اور براہ راست مرتبان سے ہی کھانا شروع کردیا۔ اب ایک ماہر غذائیت نے اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ میں یہ کہا ہے کہ کچھ لوگوںکو ہوسکتا ہے کہ یہ نیا طریقہ اچھا لگے مگر غور کیا جائے تو یہ مکمل طور پر غلط اور ناقابل عمل ہے تاہم کچھ لوگ اب بھی اس بات کے قائل ہیں کہ سلاد اور اچار وغیرہ مرتبانوں سے ہی کھانے میں مزا ہے اور اس سے ماحولیات پر اچھا اثر پڑتا ہے۔

شیئر: