Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستانی نے بیٹے کے قاتل کو معاف کر دیا

مکہ مکرمہ .... گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ خالد الفیصل کی قائم کردہ مصالحتی کمیٹی کی کوشش رنگ لے آئی ۔ پاکستانی نے اپنے بیٹے کے قاتل کو دیت لے کر معاف کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق مکہ مکرمہ ریجن میں مقیم میر حسن کے بیٹے کو اسکے ہم وطن نے 5 برس قبل قتل کر دیا تھا ۔ مقتول کے ورثاءنے قاتل کو معاف نہیں کیا جس پر عدالت میں مقدمہ چلا اسی اثناءمیں گورنر مکہ مکرمہ کی جانب سے مصالحتی کمیٹی کے سربراہ معروف تاجر مسفر الیامی نے مداخلت کی اور مقتول کے ورثاءکو دیت لینے پر آمادہ کر لیا ۔ الیامی نے بتایا کہ مملکت کے قانون کے مطابق دیت کی رقم مقتول کے ورثاءکو پیش کی جو 3 لاکھ ریال تھی ۔ مقتول کے والد نے شہزادہ خالد الفیصل کی جانب سے قائم کی جانے والی مصالحتی کمیٹی کے سربرا ہ کے سمجھانے پر قاتل کو معاف کر دیا ۔ الیامی نے مزید بتایا کہ سلیمان میر حسن نے کمیٹی کے ساتھ بھر پور تعاون کیا اور کسی قسم کی زائد رقم کا مطالبہ نہیں کیا ۔ 

شیئر: