ایران نے کردستان کیساتھ سرحد پر ٹینک تعینات کردیئے
اربیل: ایران نے عراقی کردستان کے ساتھ اپنی سرحد پر10 سے زیادہ فوجی ٹینک تعینات کر دیئے ہیں۔کرد حکام کا کہنا ہے کہ کردستان سے متصل سرحد سے ایرانی ٹینک دیکھے جاسکتے ہیں۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کہا کہنا کہ ایرانی اور عراقی مسلح افواج سرحد کے نزدیک مشترکہ مشقیںکریں گے۔ واضح رہے کہ کردستان میں آزادی ریفرنڈم کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔عراقی حکومت نے ریفرنڈم کے بعد کردحکام سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ تمام سرحدی گزرگاہوں کو عراقی حکومت کے حوالے کر دے۔علاوہ ازیں کردستان میں ہوابازی کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔