Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو 333 رنز سے ہرادیا

جوہانسبرگ:جنوبی افریقہ نے بنگلہ دیش کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 333 رنز کے واضح فرق سے شکست دے کر2میچوں کی سیریز میں 0-1کی برتری حاصل کر لی۔ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری روز بنگلہ دیش نے 49 رنز 3 کھلاڑی آوٹ پر اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے جیت کیلئے 375 رنز درکار تھے مگر کیشو مہاراج اور ربادا کی تباہ کن بو لنگ کے سامنے بنگلہ دیشی بلے باز بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 90 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔بنگلہ دیشی بیٹنگ لائن کی ناقص کارکردگی کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ میچ کے پانچویں دن اس کے7 کھلاڑی صرف 83 منٹ کے مہمان ثابت ہوئے ۔بنگلہ دیشی کپتان مشفق الرحیم 16 ، محمود اللہ9، لٹن داس، صابر رحمان اور تسکین احمد 4-4، شفیع الاسلام2 اور مستفیض الرحمان ایک رن بناکر آوٹ ہوئے۔جنوبی افریقہ کی جانب سے کیشو مہاراج نے 4 اور کگیسو ربادا نے 3کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔جنوبی افریقی ڈین ایلگر کو پہلی اننگز میں 199 رنز کی دلکش اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 6 سے 10 اکتوبر تک کھیلا جائے گا۔

شیئر: