40زبانوں کا ترجمہ کرنے والا گوگل ائیر بڈ
جمعرات 5 اکتوبر 2017 3:00
گوگل نے پکسل سیریز کے نئے اسمارٹ فونز کی لانچ کے ساتھ نئے ائیر بڈز بھی متعارف کروا دیے ہیں جو 40 زبانون کا براہِ راست ترجمہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ان ائیر بڈز کو کسی بھی اینڈرائڈ ، آئی فون یا پکسل فون سے بلیوتوتھ کے ذریعے منسلک کیا جا سکتا ہے۔ ائیر بڈر کی مدد سے صارفین نہ صرف کسی زبان کا ترجمہ سن سکتے ہیں بلکہ کسی دوسری زبان میں بول بھی سکتے ہیں۔ اسکے لئے صرف زبان کو منتخب کرنا ہو گا اور ہیڈفون خود انگلش میں بولے گئے الفاظ کامنتخب کردہ زبان میں ترجمہ کرتا جائے گا۔بڈز کو دبا کر گوگل سے سوالات بھی پوچھے جا سکیں گے جن کا گوگل اسٹنٹ فوری جواب دے گا۔ ائیر بڈر کی بیٹری 120 ملی ایمپئر آورز کی ہے اور بیٹری ٹائم 5 گھنٹے مسلسل ہے۔ ائیر بڈز کی قیمت 159 امریکی ڈالر ہے اور انہیں 22 نومبر سے فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔